پاکستان تحریک انصاف 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرے گی

جلسہ کوئٹہ ہاکی گرائونڈ میں ہوگا، جلسے کیلئے عدالتوں سے بھی اجازت لیں گے،داد شاہ کاکڑ  
کوئٹہ (آ ئی  این پی )پاکستان تحریک انصاف  نے آئندہ ماہ 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پارٹی کے  صوبائی صدر داد شاہ کاکڑ  نے کہا کہ 7 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گرائونڈ میں مرکزی جلسہ ہوگا، جلسے کیلئے عدالتوں سے بھی اجازت لیں گے۔داود شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ ملک اور خصوصا بلوچستان کے امن وامان کی صورتحال ہم سب کے سامنے ہے، ہمارے کارکنوں پر دہشتگردی کے مقامات درج کرائے گئے۔