اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خورئیوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ہم امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔ روسی سفیر نے کہا کہ ہم اس تنازع کے پر امن حل میں ایسے اقدامات کی حمایت کریں گے جو واشنگٹن اور تہران دونوں کے تحفظات کو حل کر سکیں۔اس کے علاوہ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا میں پاکستان میں روس کی جانب سے بھرتیوں کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکتے۔روسی سفیر نے کہاکہ پاکستانی میڈیا میں رپورٹ ہونے والی باتیں متضاد تھیں، جس بندے کی بھرتی کی بات کی گئی اس نے روسی سفارت خانے میں ویزے کیلئے درخواست نہیں دی، معاملے پر پاکستانی متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، امید ہے جلد تحقیقات کے نتائج سامنے آئیں گے