اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اے ٹی سی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی 26 نومبر کے احتجاج کیس میں درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں شہریار آفریدی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے الگ الگ اور تاخیر سے پیش ہونے پر جج طاہر عباس سپرا نے اظہارِ برہمی کیا۔ انسداد دہشت گردی کورٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ "یہ عدالت ہے، سیاسی جلسہ نہیں کہ اپنی مرضی سے آئیں۔ شہریار آفریدی کی حاضری کے بعد کسی کی حاضری نہیں ہو گی، کوئی معذرت نہیں، سب بروقت پیش ہوا کریں۔"