فواد چوہدری کے 9 مئی کے 5 مقدمات میں ضمانت 13 فروری تک بڑھا دی گئی

فواد چوہدری کے 9 مئی کے 5 مقدمات میں ضمانت 13 فروری تک بڑھا دی گئی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق 5 مقدمات میں ضمانت کی مدت 13 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کے دوران پراسیکیوشن سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ فواد چوہدری اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ ان کی 325 ویں پیشی ہے۔ انہوں نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس ہولڈ سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانی تین وقت کا کھانا نہیں کھا سکتے اور اوسط آمدنی 2015 کی سطح پر واپس چلی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا: "لوگوں کو 2،2 ہزار سال کی سزائیں سنادی جائیں، کیا ایسے ملک چل سکتا ہے؟" انہوں نے اپوزیشن اور حکومت دونوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ مذاکرات میں سیاسی ذمہ داری کا مظاہرہ ہونا چاہیے۔ فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ اگلے مرحلے میں وہ ملتان کا دورہ کریں گے اور بشری بی بی کو ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ رہا کرنے کی حمایت کریں گے۔