ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ویب ڈیسک: ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے نتیجے میں عوام کو ریلیف ملا ہے۔

ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 80 روپے فی کلو سے کم ہو کر 66 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ فائن آٹا 86 روپے فی کلو سے کم ہو کر 76 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔ فلور ملز نے گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں یہ کمی کی ہے، جسے عوام کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالروف ابرہیم نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قیمتوں میں کمی عوام کے لیے خوشی کا باعث ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریٹیل مارکیٹ میں ابھی تک آٹا مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی کی قیمتیں ابھی تک بلند ہیں اور اس حوالے سے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ آٹے اور روٹی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کو مزید ریلیف مل سکے۔