الہ آباد (خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،جبکہ ایک فرارہوگیا،ڈاکوعلی نوازاور شیرازاسلم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے،ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو 40 سنگین وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے، شہری دلاور حسین کولوٹ کرڈاکو دیہاتیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہورہیتھیکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ،لنک نہر کے قریب 2 ڈاکو زخمی حالت میں پڑیتھے، پولیس نے اسلحہ اور چھینا گیا مال بر آمدکرکے تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کردیا۔