ملزم رفیع اورشہرون درجن سیزائد وارداتوں میں مطلوب تھے،اسلحہ بر آمد
پتوکی (خصوصی رپورٹ)پتوکی کے نواح تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ جدہ ٹا ئون کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کیدوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک ساتھی فرار ہوگیا،زخمی ڈاکو ئوں کی شناخت رفیع سکنہ کھمبا پنڈ لاہور اور شہرون سکنہ باگڑیاں لاہور کے ناموں سے ہوئی، دونوں زخمی ڈاکو درجن سے زائد ڈکیتی، رہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،3 ڈاکو شہری علی رضا سے پرناواں کے قریب واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ جدہ ٹا ئون کے قریب ناکہ بندی پر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکو ئوں نے فائرنگ کر دی، ڈاکو ئوں کی اپنی ہی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہو گئے، جنہیں پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا ،تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے فرار ہونیوالے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔