لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے اپنی سینیٹر مشال یوسفزئی کے بیانات پر سخت ایکشن لے لیا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹر مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین بیرسٹرگوہر نے کہہ دیا ہے کہ "بہت ہوگیا . اب مشال یوسفزئی کے خلاف ایکشن لیں گے۔ مریم ریاض وٹو نے سینیٹر مشعال یوسفزئی کی رکنیت معطل کرنیکامطالبہ کردیا ۔مریم ریاض وٹو نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایات دی تھیں کہ اگر مشال یوسفزئی نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے۔