مہاراجہ رنجیت کی برسی تقریبات میں شرکت کیلئے 337 سکھ یاتری پہنچ گئے

لاہور(خصوصی رپورٹ)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 337 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ،چیئرمین متروکہ وقف املاک قمرالزمان اور دیگر نے واہگہ بارڈر پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا کہ یاتریوں کے قیام وطعام کے خصوصی انتظامات کئے ہیں ،انہیں پاکستان میں محفوظ، پرامن اور دوستانہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔