گنڈاپور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

 غیر قانونی شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں عدالت پیش نہ ہوئے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی کی عدالت نے مبینہ غیر قانونی شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران بھی علی امین عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کیجانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایاکہ علی امین پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں،عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کیلئے حاضری بھی ضروری نہیں۔