علی امین گنڈاپور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ علی امین کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔ نامزد شریکِ ملزم عدالت میں پیش ہوا تاہم سابق وزیراعلیٰ نہ آئے۔