عدالت نے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے نوٹس دوبارہ جاری کر دیا، سماعت 9دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد(آئی این پی )حتساب عدالت نے 190ملین پائونڈ ریفرنس میں بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے عمل درآمد کے لیے نوٹس دوبارہ جاری کر دیا۔جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں۔ ملزمان کی جانب سے 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کروائے گئے۔عدالت نے بشری بی بی کو گرفتاری کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت بغیر کارروائی پیر 9دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔