عمرایوب کی6مقدمات میں عبوری ضمانت،پولیس کوگرفتاری سے روک دیاگیا،146ملزمان کیریمانڈکی استدعامسترد
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک احتجاج کے موقع پرتھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں بشریٰ بی بی ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت4 رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،عدالت نیپی ٹی آئی کے رہنمائوں شاہد خٹک اورسہیل آفریدی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں، فاضل عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تھانہ کوہسار پولیس کو گرفتاری سے روک دیا،عمر ایوب اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیاور عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔مزیدبرآں عمرایوب احتجاج پردرج5 مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آبادکچہری پہنچ گئے،سیشن کورٹس نے عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کوعمرایوب کی گرفتاری سے روک دیا، ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نیتھانہ بارہ کہو میں 2 اور تھانہ کورال میں درج1 مقدمہ میں دس دس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عمر ایوب کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی اور پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکانے تھانہ آبپارہ اور سیکرٹریٹ میں درج 2 مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عمر ایوب کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے21 دسمبر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کر کے ریکارڈ طلب کر لیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں گرفتار54 پی ٹی آئی کارکنان کی شناخت پریڈ جوڈیشل میں دو روزہ توسیع کردی، گرفتار 54 کارکنان کوعدالت پیش نہ کیا جا سکا، پولیس نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے لئے مزید تین دن مہلت کی استدعا کی ،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کہتی ہے 3 دن میں شناخت ہونی چاہیے اور آپ کہتے ہیں مزید 3 دن دیں۔مزیدبرآں فاضل عدالت نے ڈی چوک احتجاج پر گرفتار14 سالہ بچے سمیت146 کارکنان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل کردیا۔پولیس نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 146 کارکنوں کوعدالت پیش کرتے ہوئے مزید 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،وکیل صفائی نے کہاگرفتار ملزمان میں14 سالہ بچہ ہے،تھانہ نیلور کے علاقے سے گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ میں ڈال دیاگیا،استدعابچے کومقدمہ سے ڈسچارج کیاجائے، جج نے کہا تمام واقعات کی ویڈیوز دیکھیں کیا ان میں بچے موجود نہیں؟،وکیل صفائی نے کہا ملزمان سب مزدور ہیں، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔