اسلام آباد(آن لائن )اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدالت نے معطل کردیے۔جبکہ عدالت نے انھیں 342کے سوالنامہ کے جواب داخل کرانے کے لیے دوجولائی تک مہلت دے دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔علی امین گنڈاپور کی عدالت پیشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جب کہ وزیراعلیٰ کا سکیورٹی اسکواڈ بھی کچہری پہنچا تھا۔بعد ازاں عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔