سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا،علیمہ خان سمیت17افراد آج دوبارہ طلب

اسلام آباد (آن لائن)مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو 21 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق طلب کیے جانے والے افراد میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر اور عون عباس شامل ہیں، جبکہ محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں