وفاق اورصوبائی سطح پر سکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست اور سکیورٹی اداروں سمیت ملک دشمن پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاو?ن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک دشمن پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے حوالے سے وفاق اورصوبائی سطح پر سکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ ان ٹیموں کو قانون کے مطابق گرفتاری اور تفتیش کے اختیارات بھی تفویض کئے جائیں گے ان ٹیموں کو پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت بھی حاصل ہوگی۔یہ ٹیمیں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کریں گی۔ وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے اعلیٰ ترین حلقوں میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے کہ سوشل میڈیا پر ریاست اس کے اداروں خصوصاً ملک کو بدنام کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاو?ن کیا جائے گا ،اہم اداروں پر مشتمل خصوصی سائبر ٹیموں کو سوشل میڈیا کی مختلف اپیس پر اکاونٹس کی تفصیلات معلوم کرنے سمیت دیگر امور کی جانچ پڑتال کے لئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ ان ٹیموں کے ساتھ سائبر سکیورٹی کے ماہرین بھی شامل ہوں گے۔ان ٹیموں کو ملک کے کسی بھی علاقے میں چھا پہ مارنے اور گرفتاری کے اختیارات حاصل ہوں گے،ان ٹیموں کو کارروائی کرنے کے لئے خصوصی قانونی اختیارات د ئیے جائیں گے۔وفاق نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پر اپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے موجودہ قوانین میں ترامیم کا فیصلہ بھی کرلیا ۔ اس حوالے سے ترمیمی بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ، اس حوالے سے جلد اہم فیصلوں کا امکان ہے۔