اسلام آباد ( آن لائن )سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے مزید چار ملزما ن کو نوٹس جاری کردیئے ۔جن ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے گئے ان میں سردار اظہر طارق خان، سراج احمد ، آصف رشید اور محمد ارشد شامل ہیں۔ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ جے آئی ٹی نے ملزمان کو 16دسمبر کو طلب کر رکھا ہے ان ملزمان نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا ۔