وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی ملاقات، اقتصادی ترقی میں تعاون پر تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی ملاقات، اقتصادی ترقی میں تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کے درمیان ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عالمی بینک گروپ کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ حکومت جامع انتظامی اصلاحات پر کام کر رہی ہے تاکہ روزگار اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر، زرعی کاروبار، ڈیجیٹل ترقی، توانائی اور نجی سرمایہ کاری میں عالمی بینک کی معاونت قابلِ تعریف ہے۔شہباز شریف نے اجے بنگا کے پہلے سرکاری دورے پر ان کا خیرمقدم کیا اور عالمی بینک گروپ کو مؤثر ترقیاتی شراکت دار بنانے میں اجے بنگا کی قیادت کو سراہا۔

اجے بنگا نے پر تپاک استقبال اور مہمان نوازی کے لیے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور حکومتِ پاکستان کی جاری اصلاحاتی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ون ورلڈ بینک گروپ کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے اور پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں اقتصادی اصلاحات، توانائی، انفراسٹرکچر، زرعی ترقی، ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور نجی شعبے کی معاونت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔