ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک نوکری کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی 24/7 والی جاب ہے، اس لیے محسن نقوی کو وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی محنتی شخص ہیں، لیکن دو کشتیوں میں سوار ہو کر کرکٹ کے لیے وہ وہ سب کچھ نہیں کر سکتے جو وہ چاہتے ہیں۔سابق کپتان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں تفریح کا واحد ذریعہ کرکٹ ہے اور کرکٹ فل ٹائم جاب ہے، اس لیے محسن نقوی سے ایک ذمہ داری واپس لی جائے۔ذرائع کے مطابق جون میں امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران محسن نقوی نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم شاہد آفریدی نے اپنی مصروفیت کی وجہ سے ان سے معذرت کر لی تھی۔