چولستان : صحرائی اونٹوں میں موذی وبا پھیل گئی، درجنوں ہلاک

 اونٹوں کے علاج کیلئے پانچ مختلف اقسام کی ادویات استعمال کی جا رہی ہیں
 اونٹوں کے مالکان اور چروا ہے متاثرہ جانوروں کو علیحدہ کریں:محکمہ لائیواسٹاک
 بہاولپور (آئی این پی ) چولستان میں صحرائی اونٹوں میں موذی وبا پھیل گئی۔محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق وبائی مرض سے درجنوں اونٹ ہلاک ہوگئے، چولستان بھر میں اونٹوں کی بیماری کی نگرانی کی جارہی ہے، 5 روز میں لائیو اسٹاک کی خصوصی ٹیموں نے 11 ہزار سے زائد اونٹوں کا معائنہ کیا۔لائیو اسٹاک ترجمان کا کہنا ہے کہ 1100 اونٹوں میں بیماری کی علامات پائی گئیں، جس کا علاج جاری ہے اس کے علاوہ 52 اونٹوں کے نمونے لاہور اور اسلام آباد کی جدید لائیواسٹاک لیبارٹریز کو بھیج دیے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اونٹوں کے علاج کیلئے  پانچ مختلف اقسام کی ادویات استعمال کی جا رہی ہیں، محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق موجودہ اقدامات کے بعد بیماری کے پھیلا میں کمی کی امید ہے اور صورتحال پر مکمل نگرانی کی جارہی ہے ۔محکمہ لائیواسٹاک نے اونٹوں کے مالکان اور چرواہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ جانوروں کو علیحدہ کریں، ویٹرنری ٹیموں سے رابطہ میں رہیں اور اپنی نقل و حرکت کم کرکے بیماری کے مزید پھیلا کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔