بھارت: متنازع وقف بل کیخلاف مسلم قیادت کا قومی تحریک چلانے کافیصلہ

آغاز دہلی میں  عظیم عوامی اجتماع سے ہوگا، پہلے مرحلے میں ایک ہفتے تک ’’وقف بچائو، دستور بچائو‘‘مہم چلائی جائے گی:مولانا مجددی 
  نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں وقف (ترمیمی)  بل 2025 کی منظوری کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ زور پکڑ گیا ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور قومی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد فضل الرحمن مجددی نے اعلان کیا کہ "قیادت کسی قربانی سے گریز نہیں کرے گی" اور "انصاف پسند قوتوں کے ساتھ مل کر ظالمانہ ترامیم کے خلاف ایک مضبوط تحریک چلائی جائے گی۔"انہوں نے کہا کہ تحریک کا آغاز دہلی کے ٹاکٹورا اسٹیڈیم میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے ہوگا، جو عیدالاضحی تک جاری رہے گا۔ تحریک کے پہلے مرحلے میں ایک ہفتے تک "وقف بچائو، دستور بچائو" مہم چلائی جائے گی