بھارت: وقف ترمیمی بل پر غم و غصہ جاری ، حیدرآباد میںاحتجاجی تحریک شروع

 حیدرآباد،بھارت(آئی این پی )بھارت میں  مجوزہ وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمان اور دیگر اقلیتیں سراپا احتجاج   ہیں۔بھارتی حیدرآباد ایک بار پھر مودی سرکار کی متنازع پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف مزاحمت کا مرکز بن گیا  ، جہاں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) نے بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وقف ترمیمی بل کے خلاف جاری احتجاج میں کانگریس، بی آر ایس اور دیگر سیاسی جماعتیں بھی شامل ہو چکی ہیں۔