بھارتی صدر نے مسلم مخالف سمجھے جانے والے وقف قانون پر دستخط کر دئیے

 نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے وقف (ترمیمی ) بل پر دستخط کر دئیے جس کے بعد مسلمانوں کے خلاف سمجھے جانے والا یہ بل قانونی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔نئے قانون کو کانگریس، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور عام آدمی پارٹی نے الگ الگ درخواستیں دائر کر کے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔