پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری تقریریں کرنے کے بجائے ابو سے پوچھ لیں نہروں کی منظوری کیوں دی؟ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مرد میدان سے بھاگ گئے ہیں اور زنانہ لڑائی جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے نہروں کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں حکومت میں ہیں، سب کچھ خود کر رہی ہیں لیکن بیانات ایسے دے رہی ہیں جیسے اپوزیشن میں ہیں۔