پاکستان اور امریکہ کا افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

امریکی وزیر خارجہ کا  اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ‘ پاکستان کیساتھ معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق‘دہشت گردی کیخلاف کاوشوں کو سراہا

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا  پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پْرعزم ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلیے دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔اس دوران اسحاق ڈار نے 2013ء￿  سے 2018ء￿  کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان نے بڑاجانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کیلئے مستقبل کے تعاون کے لئے کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔