امریکہ اپنا اسلحہ افغانستان سے واپس لے تو خطے میں امن بحال ہوگا دفترخارجہ

دہشتگرد شریف اللہ کو اقوام متحدہ کے قانون کے مطابق امریکہ کے حوالے کیا ، امریکہ اور پاکستان انسداد دہشت گردی کیلئے ایک دوسرے سے  تعاون جاری رکھیں گے
افغانستان سے بہتر ہمسائیگی پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں تاہم ٹی ٹی پی اور دیگر  دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیںخوشگوار تعلقات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں :ترجمان
اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے  دہشتگرد شریف اللہ کو اقوام متحدہ کے قانون کے مطابق گرفتار اور امریکہ کے حوالے کیا گیا ہے ، دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی کے لئے تعاون جاری رکھنے اور تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت پر مزید بات چیت پر اتفاق کیا ہے ۔ افغانستان سے بہتر ہمسائیگی پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں تاہم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی کابل میں محفوظ پناہ گاہیںخوشگوار تعلقات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا امریکی مشیر سلامتی کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کال موصول ہوئی ہے ۔ جس میں انہوں نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو سرہایا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت پر مزید بات چیت پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔ دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا ا ظہار کیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا اسحاق ڈار نے افغانستان میں رہ جانے والے جدید امریکی عسکری ساز و سامان پر بھی بات چیت کی ہے