افغانستان میں امریکی اسلحہ چھوڑنا سنگین غلطی تھی: امریکی عہدیدار

اسلام آباد (آئی این پی) امریکی عہدیدار بیری رچرڈ ڈوناڈیو کا کہنا ہے  افغانستان میں امریکی اسلحہ چھوڑنا سنگین غلطی تھی، دہشت گرد جدید اسلحے کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق  امریکی سیکرٹ سروس کیسابق رکن بیری رچرڈ ڈوناڈیو نے انٹرویو میں کہا کہ امریکا کے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کا استعمال بند ہونا چاہئے، افغان طالبان امریکا کے رہ جانے والے اسلحہ کی فروخت پر قابو پائیں۔سابق رکن امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جدید اسلحے کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں ،