امریکہ ایران مذاکرات کے اثرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 فیصد کم ہوگئی

واشنگٹن(آئی  این پی )امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی  ۔غیرملکی خبرا رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 فیصد کم ہوگئی،برطانوی برینٹ کروڈ آئل 2.07 فیصد کمی کے بعد68.02 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔اسی طرح امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.06 فیصد کمی کے بعد 63.80 ڈالر فی بیرل پرآگیا۔بدھ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا،۔ایران امریکا مذاکرات کی خبروں کے بعد قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا جارہا ہے۔