کویت سٹی (یواین پی) کویتی خام تیل کی قیمت میں 64 سینٹس کی کمی آئی ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق کویت پٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) نے بدھ کو بتایا ہے کہ کویتی خام تیل کی قیمت میں 64 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 68.59 امریکی ڈالر پر آ گئی جبکہ پیر کو یہ قیمت 69.23 ڈالر تھی۔