اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس میں انسپکٹرز کی بھرتیوں کے عمل کو روکنے کی درخواست واپس لینے کی بنیادپرنمٹادی۔درخواست گزاران نے بھرتیوں کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی، عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔جسٹس ایاز شوکت نے ارشد علی و دیگر 39 کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار بیرسٹر عادل عزیز قاضی، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش، ڈائریکٹر لیگل آئی جی آفس طاہر کاظم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس واپس لینے پر درخواست نمٹا دی۔