سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس، آئینی بینچ کا سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس نفاذ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسٹس امین الدین نے ریمارکس  میں کہا   کہ سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت 15 اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر کریں گے، اگر ہائی کورٹس سے کیسز غلط ٹرانسفر ہوئے تو لسٹ بنا کر جمع کرا دیں، کیسز واپس بھجوا دیں گے۔