سپریم کورٹ آئینی بینچ سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج کرے گا‘

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بینچ سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج پیرکوکرے گارواں ہفتے فیصلہ جاری ہونے کاامکان ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔سابقہ سماعت پرنجی بینکوں کے وکیل ڈاکٹر اکرام الحق نے آئینی بینچ کے سامنے اپنے دلائل دیے تھے اس دوران جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ آپ کی درخواستیں 2022 کی نہیں بلکہ 2023 کی ترمیم کی ہیں، وکیل نے کہاکہ نجی بینکوں پر 2023 میں سپر ٹیکسز لاگو ہوئے ہیں،جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ یہ پہلا کیس ہے جو 2023 کا ہے اس سے پہلے کی تمام درخواستیں 2022 کی ہیں، وکیل نے کہاکہ 100 فیصد سے زائد ٹیکس لاگو ہوچکا ہے، استدعا ہے کورٹ ہدایت کرے اور پارلیمنٹ اس ترمیم پر نظر ثانی کرے، جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ اصل انکم پر سب ٹیکس دے رہے ہیں، جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ فرق یہ ہے کہ باقی 29 فیصد دے رہے اور بینکوں والے 39 فیصد ٹیکس دے رہے ہیں