قومی اسمبلی میں آرمی چیف کی والدہ اور مختلف علاقوں کے شہداء کیلئے دعا

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی چیف سید عاصم منیر کی والدہ اور مختلف علاقوں میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کروائی گئی قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کا اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں آرمی چیف سید عاصم منیر کی والدہ اورمختلف علاقوں میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا مغفرت کروائی گئی دعا جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کرائی۔