حماد اظہر کی بازیابی کے لیے والدہ کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

حماد اظہر کی بازیابی کے لیے والدہ کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

حماد اظہر کی والدہ نے بیرسٹر ابو زر سلیمان خان نیازی کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حماد اظہر کو دو روز قبل ملتان سے حراست میں لیا گیا، تاہم انہیں تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حماد اظہر کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور متعلقہ حکام کو ان کی گرفتاری قانون کے مطابق ظاہر کرنے کی ہدایت کی جائے۔درخواست میں عدالت سے حماد اظہر کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ حماد اظہر کے خلاف 9 مئی کے واقعات اور اس کے بعد مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔