پی ٹی آئی رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر کو اشتہاری قرار

پی ٹی آئی رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر کو اشتہاری قرار

نو مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، واثق قیوم، زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی اور رئیس احمد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔عدالت نے یہ کارروائی تھانہ ماڈل ٹاؤن کے دو مقدمات میں پولیس کی درخواست پر کی، جس میں پولیس نے کہا تھا کہ ملزمان کے اشتہارات شائع کیے گئے ہیں اور وہ گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو چکے ہیں۔