جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ محمد عدیل ولد شفیع کے نام سے ہوئی
کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)نوری بوری اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور ڈمپر کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیااطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیاجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ محمد عدیل ولد شفیع کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔