لاہور (کرائم رپورٹر) کریال پھاٹک جیابگا روڈ پر دو ٹریکٹر ٹرالیوں کے درمیان شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد متاثر ہوئیریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4افراد شدید زخمی جبکہ 1 شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں انجام دیتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی بعدازاں تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو رائیونڈ منتقل کردیا گیاجہاں انہیں طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔