سیکٹر کمانڈرز نے نماز جنازہ میں شرکت، زخمیوں کی عیادت ، امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا
لاہور (کرائم رپورٹر) قومی شاہراہ پر سردار گڑھ، رحیم یار خان کے قریب ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لیے موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر رانا اسماعیل اور کاشف رحیم نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔ سیکٹر کمانڈرز کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے میں معاونت کی۔ موٹروے پولیس افسران نے ہسپتال میں زخمیوں کی خیریت بھی دریافت کی، جبکہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے گئے