رحیم یار خان، موٹروے پولیس نے گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

 مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی کے دوران 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گندم برآمد ہوئی  
رحیم یار خان(آئی این پی) موٹروے پولیس ایم-5 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گندم کی بھاری کھیپ پنجاب سے سندھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس نے رحیم یار خان کے قریب ایک مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گندم برآمد ہوئی