کرکٹ سیریز:سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

افسروں اور جوانوں کو مقررہ پوائنٹس پر پولیس لائنز سے کھانا تقسیم کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز اختتام پذیر، پاکستان کی شاندار 0-3 سے فتح پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی20 سیریز کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر کرکٹ میچز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس افسران اور جوانوں کو مقررہ پوائنٹس پر پولیس لائنز سے کھانا تقسیم کیا گیا۔ ایس پی منزہ کرامت کے مطابق پولیس افسران و جوانوں نے نہایت مستعدی سے کھانا تقسیم کرنے کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ پولیس لائنز سے ریزرو نفری کو بھی کرکٹ میچز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔ تمام سکیورٹی پوائنٹس پر پولیس لائنز کی جانب سے لاجسٹک واک تھرو گیٹس، خار دار تاریں، میٹل ڈیٹیکٹر مشینیں اور بیریئرز نصب کیے گئے۔ایس پی منزہ کرامت کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے میچز کے دوران مسلسل مانیٹرنگ کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے ٹی20 سیریز میں کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا گیا اور کرکٹ میچز کے دوران فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔