پاکستان کے سینئر بلے باز سلمان علی آغا سیریز مکمل ہونے کے بعد چند روز اہلخانہ کے ہمراہ قیام کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔
سلمان علی آغا اب قائداعظم ٹرافی میں حصہ لیں گے، جبکہ اکتوبر میں شیڈول ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔قومی ٹیم کے اہم رکن سلمان علی آغا آئندہ مصروفیات کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔