پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور لیگ اسپنر شاداب خان کو دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹی20 ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ایکس (ٹوئٹر) پر انکشاف کیا کہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید ون ڈے سیریز کے دوران اپنی ذمہ داریوں پر برقرار رہیں گے، جب کہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ، اظہر محمود کو بولنگ کوچ اور محمد منصور کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
ون ڈے اسکواڈ:
ون ڈے میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے، جب کہ بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد وسیم، نسیم شاہ، عاکف جاوید، محمد علی، ابرار احمد، سفیان مقیم اور فہیم اشرف 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف اس سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ٹی20 کپتانی اور اسکواڈ:
راشد لطیف کے مطابق شاداب خان اور سلمان علی آغا کو ٹی20 کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ممکنہ ٹی20 اسکواڈ کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق:شاداب خان (کپتان)، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان خان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث رؤف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور سلمان علی آغا کو ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔