ڈی پی او کے دفتر میں یوٹیوبر کے بال بنوانے کی ویڈیو،آئی جی کے پی کا نوٹس

پشاور (آئی این پی ) ڈی پی او ہری پور کے دفتر میں یوٹیوبر کے بال بنوانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلی حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔سوشل میڈیا پر ڈی پی او ہری پور کے دفتر میں ایک یوٹیوبر کے بال بنوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص کو ڈی پی او آفس میں بال بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ہزارہ کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص یوٹیوبر ہے، حجام نے ڈی پی او آفس پہنچ کر یوٹیوبر کے بال بنائے، جب کہ ویڈیو ریکارڈ ہونے کے وقت ڈی پی او دفتر میں نہیں تھے