لاہور (آئی این پی) آن لائن جوا، بیٹنگ ایپ کے فروغ کے معاملے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر اور انفلوئنسرز کو نوٹس جاری کر دیئے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پر آن لائن جوئے کی غیر قانونی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے معاملے پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ایجنسی نے دو مزید معروف یوٹیوبرز، انس علی اور ندیم مبارک کو(کل) 9 ستمبر کو اپنے گلبرگ دفتر میں طلب کر لیا ۔ایجنسی کے ترجمان کے مطابق دونوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی جوئے کی ایپس کو فروغ دیا اور عوام کو ان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان ایپلیکیشنز کے ذریعے معصوم شہریوں کو مالی طور پر نقصان پہنچایا گیا اور انہیں لوٹا گیا۔