لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے رواں سال منعقدہ اردل رومز میں افسروں و اہلکاروں کے خلاف 678 شوکاز نوٹسز پر سماعت کی۔ سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 4 کانسٹیبل کو برطرفی،ایک سب انسپکٹر اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو تنزلی، 84 انسپکٹرز سمیت 230 افسروں و اہلکاروں کو سروس ضبطگی جبکہ 82افسروں و اہلکاروں کو معمولی نوعیت کی سزائیں دی گئیں۔