امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت کسی کو معلوم نہیں کہ ایران کی حکومت اور ملک کا انتظام کون چلا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ قیادت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایران کو اس وقت کون چلا رہا ہے، اس بارے میں کوئی واضح معلومات موجود نہیں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی ’دوسری صف کی قیادت‘ بھی ختم ہوچکی ہے اور ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ اس وقت ملک کی قیادت کس کے ہاتھ میں ہے۔امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران ایرانی قیادت اور فیصلہ سازی کے نظام سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔
تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ایران کی ’دوسری صف کی قیادت‘ سے کن افراد کی طرف اشارہ کر رہے تھے اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات بتائیں کہ ان کے مطابق ایران میں حکومتی معاملات اس وقت کون چلا رہا ہے۔ایران کی قیادت سے متعلق امریکی صدر کا بیان خطے میں جاری فوجی اور سیاسی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان آئندہ اقدامات اور مذاکرات کے امکانات بھی اہم موضوع بنے ہوئے ہیں۔