امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، اور امریکہ کو ایک ہفتے کے اندر معلوم ہو جائے گا کہ آیا دونوں فریق مل کر کام کر سکتے ہیں یا نہیں۔
ٹرمپ نے امریکی اخبار ’’نیویارک پوسٹ‘‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کے نئے گروپ سے اب تک کی بات چیت بہت معقول رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں یہ واضح ہو جائے گا کہ ایرانی اسپیکر تعاون کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج ہو گیا ہے اور واشنگٹن اب نئے گروپ سے بات کر رہا ہے۔