لاہور ( کرائم رپورٹر )شہر کے پوش علاقوں میں ڈلیوری بوائز کا تعاقب کرکے آن لائن سامان منگوانے والوں سے ڈکیتی کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔ اے ایس پی گلبرگ کا کہنا تھا دو رکنی ڈکیت گینگ نے گلبرگ سرکل میں 13 وارداتیں کیں ، گینگ ڈلیوری بوائز کے تعاقب سے سامان منگوانے والے کو لوٹ لیتا تھا۔ ڈاکوئوں کو سیف سٹی فوٹیجز کی مدد سے جلوپارک سے گرفتار کیا، اسلحہ ،موبائل فون برآمد کرکے تفتیش جاری ہے۔