دربار بابا فرید ؒ پر زیارت کیلئے آئی خاتون اچانک دم توڑ گئی

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں دربارحضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ پر زیارت کیلئے آئی خاتون اچانک دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق موت مرگی کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون زاہدہ پروین کو اچانک طبی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس اور دربار انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا گیا ہے کہ خاتون کو شدید مرگی کا دورہ پڑا تھا، جو اس کی اچانک موت کا سبب بنا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا اور ضروری قانونی و طبی ضوابط کی تکمیل کی جا رہی ہے۔