عرس بابا فرید کی تقریبات کا چھٹا روز، زائرین میں تبرکات تقسیم

پاکپتن(خصوصی رپورٹ )عظیم روحانی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے 784ویں عرس مبارک کی پندرہ روزہ تقریبات چھٹے روز میں داخل ہوگئیں۔ چھٹے روز کی رسومات صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے ادا کیں۔صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی نے زائرین میں روایتی تبرکات تقسیم کئے۔ ختم شریف کے بعد ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔